امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کا 89یوم ولادت کل منایا جائیگا ‘مسلم لیگ (ن) لاہور، یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کیک کاٹا جائیگا
لاہور (خصوصی رپورٹر) امام صحافت، معمار نوائے وقت اور عظیم پاکستانی مجید نظامی کا کل 3 اپریل کو 89 واں یوم ولادت ہے۔ تحریک پاکستان کے کارکنان اور ان کی اولادیں مجید نظامی مرحوم کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ مناتی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کل 3 اپریل کو ڈاکٹر مجید نظامی کے یوم ولادت پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پنجاب آفس میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد جبکہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے دفتر میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے مجید نظامی مرحوم کا یوم ولادت منانے کا اہتمام کیا ہے۔
مجید نظامی/ یوم ولادت