کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا منفی باتوں پر غصہ آتا ہے:مصباح الحق
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا،کب ریٹائر ہونا ہے خودفیصلہ کروں گا۔ خود فیصلہ کروں گا کہ کب ریٹائر ہونا ہے،میڈیا کی باتیں سنتا تو 6 یا سال پہلے ریٹائر ہوجاتا۔ منفی باتیں پھیلانے والوں پر غصہ آتا ہے کیونکہ منفی باتیں کھلاڑیوں کی پرفارمنس خراب کرتی ہیں۔