• news

یو نس ڈھاگہ کو بطور سیکرٹری پانی و بجلی شاندار کارکردگی پر سیکرٹری تجارت بنایا گیا: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے سابق سیکرٹری یونس ڈھاگہ سے متعلق بعض میڈیا چینلز پر آنے والی منفی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ یونس ڈھاگہ نے بطور سیکرٹری پانی و بجلی جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ شاندار ہیں اور ان کی مثالی کارکردگی کے باعث انہیں سیکرٹری تجارت جیسی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ یونس ڈھاگہ نے بطور سیکرٹری پانی و بجلی جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے پاور سیکٹر کو 116 ارب کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے جہاں دیگراقدامات اٹھائے وہاں بجلی کے لائن لاسز میں کم کر کے ریکوریوں میں اضافہ کیا۔یونس ڈھاگہ کی کوششوں کے باعث صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی اور لوڈشیڈنگ کو زیرو ریٹڈ کیا گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں میں جہاں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی وہاں یہ دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک آ گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت یونس ڈھاگہ کی پاور سیکٹر کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان پر الزامات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن