گائے ذبح کرنیوالوں کو پھانسی پر لٹکا دینگے، وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ کی بڑھکیں
حیدر آباد، دکن (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں حکمران جماعت بی جے پی کے انتہا پسند وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے بڑھ ماری ہے کہ انکی ریاست میں جس نے گائے کو ذبح کیا اسے پھانسی چڑھا دیا جائیگا۔ رائے پور میں صحافیوں نے گجرات اسمبلی کے گائے ذبیحہ پر سزائیں سخت کرنے کے قانون سے متعلق رائے پوچھی تو رمن سنگھ نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں 15 سالوں کے دوران چھتیس گڑھ کے علاقوں میں کسی کو گائے ذبح کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اب کوئی ایسی جرات کریگا تو ہم اسے ٹانگ دینگے۔