موسمی تبدیلی: پاکستان متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا
پشاور (آن لائن) پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثرہ دس ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ۔ آئندہ دہائیوں کے دوران پاکستان کے درجہ حرارت عالمی سطح کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہو گا ۔ جس کے نتیجے میں گرمی کا دورانیہ طویل اور سردی میں کمی آئیگی ۔ عالمی ادارے گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس 2017کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صدی کے آخر تک عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر سیلا ب ، خشک سالی ، سمندری طوفان کے علاوہ گرمی کی کی شدید لہر بھی آ سکتی ہے ۔