• news

گوجرانوالہ، اوکاڑہ: خرچہ مانگنے اور گھریلو ناچاقی پر دو افراد نے بیویوں کو ذبح کردیا ایک جاں بحق، دوسری کی حالت نازک

گوجرانوالہ +اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) خرچہ ما نگنے پر نکھٹو شوہر نے تیزدھار آلے سے بیوی کی شہ رگ کاٹ ڈالی۔ شاہین آباد کے غضنفر کا اپنی بیوی فرح کے ساتھ خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آ کر خاوند نے تیز دھا ر آلہ سے بیوی کی شہ رگ کا ٹ ڈالی، چیخ و پکار کی آوازیں سن کر محلے دار موقع پر پہنچے تو ملزم غضنفر فرار ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ خاتون چار بچوں کی ماں ہے۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں تھانہ چورستہ میاں خان کے علاقہ بھائی رائو کی میں ملزم خادم حسین نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی میراں حسین کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اس دوران چورستہ میاں خان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن