امیر ہو، کتنے فلاحی کام کئے شادباغ کے رہائشی کو داعش کا خط
لاہور (سٹاف رپورٹر) شا د با غ کے علاقہ میں شہری مہر اکرم کو مبینہ طور پر داعش کی طرف سے خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے امیر کبیر ہونے کے باوجود اس نے اب تک کتنے فلاحی کام کیے ہیں۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور اْس کے پاس نوٹ رکھنے کی جگہ نہیںہے۔ سیکورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خط 29 ما رچ کو پوسٹ کیا گیا اور 30 ما ر چ کو متعلقہ پتہ پر پہنچ گیا، لفافے پر باب خیبر کی ٹکٹ چسپاں کی گئی ہے۔ شہری کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اس خط کا کسی شخص سے بھی ذکر نہ کرے ورنہ خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔