ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور انکے شوہر کے پاس 74 کروڑ ڈالر تک اثاثے ہیں: وائٹ ہائوس
واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور انکے خاوند کے پاس کروڑوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور انکے خاوند جیرڈ کشنر کے پاس 24 کروڑ سے لیکر 74 کروڑ ڈالر مالیت تک کے اثاثے ہیں۔ اس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل میں حصص شامل ہیں جس سے ایوانکا کو گذشتہ سال دس لاکھ سے لیکر 50 لاکھ ڈالر کے درمیان آمدن ہوئی تھی۔ اسکے علاوہ دستاویزات کے مطابق وائٹ ہاؤس کا دیگر عملہ بھی بیحد امیر ہے۔ اخلاقیات کے ضوابط کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عملے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات ظاہر کرے۔ ان دستاویزات میں وہ اثاثے دکھائے گئے ہیں جو سرکاری ملازمت شروع کرنے سے قبل انکے پاس موجود تھے۔