کراچی: ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا بیگ ائرپورٹ پر گم ہوگیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا بیگ ائرپورٹ پر گم ہوگیا۔ اس حوالے سے شہلا رضا نے بتایا کہ پی کے 798 کے ذریعے ٹورنٹو سے براستہ لاہور، کراچی پہنچی تھی۔ کراچی پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مجھ سمیت تین مسافروں کا سامان غائب ہے۔ پی آئی اے عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، گم ہونے والے بیگ میں کپڑے اور تحائف شامل ہیں۔