• news

انتہا پسندی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ فوج نہیں مسلم لیگ (ن) نے کیا تھا: گورنر سندھ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ فوج کا نہیں مسلم لیگ (ن) کا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ فیصلہ فوج کا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ جنرل کیانی کے ساتھ طے ہوا تھا 2013ءمیں اس وقت راحیل شریف کو چیف بننے کا خواب بھی نہ آیا ہو گا۔ گورنر سندھ کے بیان پر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آپریشن کا آغاز پہلے اور اعلان بعد میں ہوا۔ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کا اعلان آئی ایس پی آر نے کیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہی باتوں کی وجہ سے نیوز لیکس سنگین معاملہ بن گیا فوج اور حکومت میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
گورنر سندھ

ای پیپر-دی نیشن