بھارتی آرمی چیف کی ملاقات، بنگلہ دیش بنانے میں آپ کی فوج کے کردار کو سراہتے ہیں: حسینہ واجد
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دورئہ بنگلہ دیش کے دوران گزشتہ روز وزیراعظم حسینہ واجد اور بنگلہ دیشی فوج اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ حسینہ واجد نے بپن راوت سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی منصوبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ کسی ملک کا چھوٹا بڑا ہونا ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتا، ہم بنگلہ دیش کے ساتھ دوستی اور تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان زبردست پیشہ ورانہ روابط ہیں جنہیں اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے معاہدہ قابل تعریف ہے۔ دریں اثناءجنرل بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کے 4 رکنی فوجی وفد نے بنگلہ دیشی نیول چیف ایڈمرل نظام الدین احمد، بنگلہ دیشی ائرچیف مارشل ابواسرار سمیت بنگلہ دیشی افواج کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ پیشہ ورانہ روابط بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔
بھارتی آرمی چیف