• news

کیرالہ: گھٹیا کھانا کھانے سے 400 بھارتی فوجیوں کی حالت غیر

نئی دہلی (نیوز ڈیسک+ ایجنسیاں) بھارتی ریاست کیرالہ میں ناقص اور غیر معیاری کھانا کھا کر 400 فوجی ہسپتال پہنچ گئے‘ 109کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیرالہ میں واقع پالی پورام کیمپ میں سی آر پی ایف کے فوجی جوانوں نے کھانے میں مچھلی کا سالن کھایا جو کہ غیر معیاری تھا، ناقص کھانا کھا کر جوانوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی جس پر وقفے وقفے سے انہیں تری وندرم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان فوجیوں کو غیر معیاری کھانا کھانے سے ہیضہ اور قے آنے کی شکایت ہوئی۔ سی آر پی ایف کے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر نے سوشل میڈ یا پر ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اس نے افسروں کے ناروا سلوک اور فوجیوں کو گھٹیا خوراک فراہم کئے جانے کا بھانڈا پھوڑا تھا۔
بھارتی فوجی/ حالت غیر

ای پیپر-دی نیشن