کراچی : پولیس کا فکس اٹ کے کارکنوں پر لاٹھی چارج‘ عالمگیر خان 10 ساتھیوں سمیت گرفتار اور رہا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) کراچی میں صفائی کی ناقص صورتحال اور دیگر مسائل کیخلاف مہم چلانے والی تنظیم فکس اِٹ کے سربراہ عالمگیر خان ا ور انکے 10 ساتھیوں کو پولیس نے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ہا¶س جانے کی کوشش پر تشدد کر کے گرفتار کر لیا۔ جنہیں رات گئے رہا کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمگیر خان گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے سامنے کراچی میں صفائی کی ناقص صورتحال اور پولیس کے روئیے کیخلاف ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں وزیراعلیٰ ہا¶س جانے سے روکنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ عالمگیر اور انکے ساتھیوں کو گرفتاری کے بعد تھانے منتقل کر دیا جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا۔ عالمگیر کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے کارکن بھی سڑکوں پر نکل آئے اور عارف علوی، شمیم نقوی کی قیادت میں گورنر ہا¶س کے سامنے دھرنا دیا۔ رات گئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد عالمگیر خان کو پولیس نے رہا کر دیا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنا ختم کر دیا۔ عالمگیر خان کو رہائی کے بعد تحریک انصاف کے دھرنے میں لایا گیا۔