• news

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار ہے: شہریار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیاہے۔ شہریار خان کا کہناتھا کہ بی سی بی اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کو تاحال پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا،آئندہ سال اپریل میں بنگلہ دیش کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا‘تاریخو ں کا بعد میں طے کیا جائیگا تاہم پر اعتماد ہیں کہ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ ضرور کریگی ۔ شہریار خان کا کہنا تھا جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی،سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے‘آج کل ہمارا دبئی نیوٹرل وینیو ہے مگر یہ بہت زیادہ مہنگا ہے ‘اگر سری لنکا میں کوئی سیریز نہ ہوئی تو ہم یہاں کھیل سکتے ہیں۔کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔تاہم ان کی نیشنل کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کولمبو میں میڈیا سے بات چیت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جولائی اور اگست میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی تاہم ابھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں ۔یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کریگی ۔مجھے امید ہے کہ ایک دو ہائی پر فارمنس ٹیمیں جب دورہ کر لیں گی تو اگلی بار ضرور قومی ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہو جائیں گی ۔امکان ہے کہ ہائی پرفارمنس ٹیم کے دورہ کے بعد بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن