• news

پاکستان نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو چوتھا میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میںسات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے 8وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ ایلٹن لیوس سات ‘والٹن چالیس ‘مارلون سیموئلز بائیس ‘جیسن محمد ایک ‘لنڈل سمنز ایک ‘کیرون پولارڈ تین ‘جیسن ہولڈر صفر ‘سنیل نارائن نو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان کارلوس براتھا ویٹ سینتیس اور سیموئل بدری ایک سکور پر ناٹ آئوٹ رہے ۔حسن علی اور شادا ب خان نے دو دو ‘عماد وسیم ‘رومان رئیس اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ہدف انیس اوورز میں تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ 40رنز کا آغا زملا ‘کامران اکمل ولیمز کی گیند پر سیموئلز کو کیچ دے بیتھے ‘انہوں نے بیس رنز بنائے ۔ احمد شہزاد 53‘بابر اعظم 38رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شعیب ملک نو اور سرفراز احمد تین رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ولیمز نے دو اور سیموئلز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ حسن علی کو میچ جبکہ شادا ب خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ‘سہیل تنویر کی جگہ رومان رئیس کو شامل کیا گیا۔ پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن