چیف کمشنر ایف بی آر کاروباری برادری کو ہراساں کر رہے ہیں: سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف کمشنر اورکمشنر ایف بی آر کراچی خود کرپشن میں ملوث ہیں، ٹیکس دینے والوں کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والانے الزام عائد کیا کہ چیف کمشنر ایف بی آر پاکستان کی کاروباری برادری کو ہراساں کررہے ہیں۔