• news

خیبر پی کے: 7 بڑے ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں او پی ڈی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) خیبر پی کے کی حکومت نے مریضوں کی سہولت کے لئے صوبے کے 7 بڑے ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں او پی ڈی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق ہسپتالوں کے متعلقہ حکام کو اگلے ہفتے سے یہ خدمات شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جن ہسپتالوں میں شام کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ان میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد کمپلیکس پشاور، مردان میڈیکل کمپلیکس، ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایبٹ آباد، مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل اور خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن