میزائل گرانے والا سسٹم فضائیہ کے حوالے :اسرائیل کو تباہ کرنیوالوں کی بقاء خطرے میں پڑجائیگی
ہتزور (اے ایف پی) اسرائیل نے امریکہ کے تعاون سے تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم ’’ڈیوڈز سلنگ‘‘ فضائیہ کے حوالے کر دیا جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو نے بڑھک ماری کہ جو یہودی ریاست کو تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ ان کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ ہم ملک اور شہریوں کا تحفظ کریں گے۔ ہتزور ایئرفورس بیس پر میزائل کی حوالگی کی تقریب سے خطاب میں یاہو نے ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سخت بیان دیا ہے نیا میزائل سسٹم درمیانے درجے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔