• news

اتوار بازاروں میں گراں فروشی اور گلے سڑے پھلوں کی فروخت نہ روکی جا سکی

لاہور (خبرنگار) اتوار بازاروں کے معاملات وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کے دوروں کے باوجود درست نہ کیے جا سکے۔ اتوار بازاروں میں گرانفروشی اور گلے سڑے پھلوں کی فروخت نہ روکی جا سکی۔ اتوار بازاروں کی سکیورٹی کا مسئلہ بھی جوں کا توں رہا۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اتوار بازاروں میں سیب کالا کولو 6 روپے اضافہ سے 146، سیب امری 5 روپے کے اضافے سے 80، سیب ایرانی 6 روپے کے اضافے سے 146، سیب سفید 5 روپے کے اضافے سے 65، مالٹا 5 روپے کے اضافہ سے 80، مالٹا شگری 10 روپے اضافے سے 125، کینو اول 10 روپے اضافہ سے 85، کھجور ایرانی 5 روپے اضافے سے 140، شکر قندی 10 روپے اضافہ سے 40، انار قندھاری 2 روپے اضافہ سے 210 روپے کلو ہو گئے۔ جبکہ سٹابری اول 30 روپے کمی سے 130، سٹابری دوم 15 روپے کمی سے 75، ناشپاتی چائنہ 5 روپے کمی سے 135، کھجور اصل 5 روپے کمی سے 125 بیر 5 روپے کمی سے 55، امرود 10 روپے کمی سے 55، خربوزہ چھوٹا 5 روپے کمی سے 35 روپے کلو ہو گیا۔ سبزیوں میں لہسن 38 روپے کلو اضافہ سے 170، بیگن 5 روپے اضافہ سے 35، مونگرے 5 روپپے اضافہ سے 50، کھیرا 2 روپے اضافہ سے 25، کریلے 5 روپے اضافہ سے 85، پالک 5 روپے اضافہ سے 10، لیموں چائنہ 5 روپے اضافہ سے 85، لیموں دیسی 80، مٹر 5 روپے اضافہ سے 40، مولی 8 روپے اضافہ سے 15 روپے کلو ہو گئی جبکہ ٹماٹر 15 روپے کمی سے 75، میتھی 3 روپے اضافہ سے 15 ماڑو 3 روپے کمی سے 15، پیٹھا 2 روپے کمی سے 8، گوبھی 5 روپے کمی سے 20، گھیا کدو 5 روپے کمی سے 30 گھیا توری 15 روپے کمی سے 45، شلجم 2 روپے کمی سے 8، سبز مرچ 21 روپے کمی سے 55، شملہ مرچ 5 روپے کمی سے 40 اور اروی 5 روپے کمی سے 100 روپے کلو ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن