• news

اتوار بازاروں میں ٹماٹر 70 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں: بلال یٰسین

لاہور(نیوزرپورٹر+خبرنگار) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کے ہمراہ لاہور کے مختلف آتوار بازاروں کا دورہ کیا۔انھوں نے اتوار بازاروں میں ٹماٹر اور برائلر کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شادمان،ماڈل ٹاون اور گلشن راوی کے اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کے ریٹس اور معیار کا جائزہ لیا۔اتوار بازار میں ٹماٹر 70روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جبکہ ٹماٹر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت ٹماٹر مناسب مقدار میں موجود ہیں ۔
جبکہ انکی قیمتیں بھی کنٹرول کر لی گئی ہیں۔ٹماٹر کی مارکیٹ میں زائد قیمت فروحت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں۔بلال یا سین نے کہا کہ برائلر کی قیمتوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کمی ہو رہی ہیں جبکہ مارکیٹ میں برائلر کی دستیابی کا کوئی ایشو نہیں۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اتوار بازاروں میں ٹماٹر کی خریداری کے لیے ہر بازار میں ٹماٹر کے ٹرک کی موجودگی کو یقینی بنا یا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن