• news

گائے ذبیحہ پر بھارت میں پابندی لگائی جائے، میں بھی گوشت نہیں کھاﺅں گا سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف

اجمیر شریف (نیوز ڈیسک) اجمیر میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین سید زین العابدین علی خان نے بھارتی انتہاپسند ہندو تنظیموں کے دباﺅ اور دھمکیوں میں آکر متنازعہ بیان دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی نے ساری عمر ہندوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ میں ان کے 805ویں عرس کے موقع پر بھارتی مسلمانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہندو بھائیوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں۔ گائے ذبح کرنے پر پورے بھارت میں پابندی لگا دی جائے۔ انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب ساری عمر گائے کا گوشت نہیں کھائیں گے۔ انہوں نے گائے ذبح کرنے پر گجرات اسمبلی کی طرف سے سزائیں سخت کرنے کے قانون کی منظوری کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گائے کے تحفظ میں بہت مدد ملے گی۔ زین العابدین علی خان نے کہا کہ عورت کو طلاق ثلاثہ دینا غیر انسانی اور غیر شرعی عمل ہے، قرآن اور نہ شریعت نے اس کی اجازت دی، یہ صنفی مساوات کے بھی خلاف ہے۔
سجادہ نشین اجمیر شریف

ای پیپر-دی نیشن