• news

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری بھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ‘ انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی‘ شدید احتجاج

راولاکوٹ+اسلام آباد (آئی این پی+سٹاف رپورٹر) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو بھارتی افواج نے بلا اشتعال عباس پور اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔دوسری طرف دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شہری عتیق شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
بھارت/فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن