قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو : ملتان کیخلاف فیصل آباد کی پوزیشن مستحکم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ II 2016-17ءفائنل میچ کے دوسرے روز فیصل آباد ریجنز کی پوزیشن مستحکم، ملتان ریجنز کے خلاف پہلی اننگز میں 116 رنز کی برتری حاصل کر کے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری فائنل میچ کے دوسرے روز فیصل آباد ریجنز نے اپنی پہلی اننگز 33 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔ مصباح الحق 94، علی رفیق 81 اور خرم شہزاد 70 کی نصف سنچریوں کی بدولت 8 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔ دیگر نمایاں سکورر میں آصف علی نے 46 اور عمران خالد نے 24 رنز سکور کیے۔ ملتان ریجن کی جانب سے باولنگ میں ذوالفقار بابر نے 6 اور علی عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو جواب میں ملتان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز سکور کر لیے جبکہ اسے فیصل آباد کی سبقت کو ختم کرنے کے لیے مزید 87 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔