• news

.نوشہروفیروز :دریائے سندھ میں کشتی الٹ جانے سے 4 افراد جاں بحق 20 کو بچالیا گیا

نوشہرو فیروز (صباح نیوز) نو شہرو فیروز میں مورو کے قریب بگیار کیٹی کے مقام پر کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد سوار تھے مقامی افراد اور مچھیروں نے 20 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 4 جاں بحق افراد کی نعشیں بھی دریا سے نکال لی گئی ہیں ۔ کشتی میں سوار افراد عمر کوٹ سے گندم کی کٹائی کے لیے نوشہرو فیروز آئے ہوئے تھے اور مزدوری کے لیے دریا کی دوسری جانب جا رہے تھے کہ کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن