• news

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں قرضوں کے بوجھ تلے دبے کسان نے خودکشی کرلی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں قرضوں کے بوجھ تلے دبے کسان نے خودکشی کرلی۔مقامی پولیس کے سب انسپکٹر نائوناتھ نائک نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ نواحی گائو دھوتری میں پیش آیا جہاں ونود ہری بھائو پوٹے نے قرضوں کے بوجھ سے پریشان ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ونود کے رشتہ داروں کے مطابق اس نے کئی لوگوں سے قرضہ حاصل کررکھا تھا جس کی ادائیگی کیلئے وہ پریشان تھا جبکہ فصل کی پیداوار حوصلہ افزاء نہیں ۔ونود کی لاش اس کے کھیت میں درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن