ظفروال: نالہ ڈیک سے 14پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز برآمد
ظفروال+سیالکوٹ (نامہ نگاران) نالہ ڈیک سے 14پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنز برآمد کرلیا گیا۔نالہ ڈیک کے جنڈیالہ کے مقام پر چند دیہاتی ٹرالی میں ریت ڈال رہے تھے کہ انہیں ریت میں دبا اینٹی ٹینک مائنز نظر آیا۔ انہوں نے فوری مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے نارووال ڈسٹرکٹ سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے اینٹی ٹینک مائنز کو ناکارہ بنا دیا۔ ٹیکنیشن نصیر احمد کے مطابق اینٹی ٹینک مائنز 14پونڈ وزنی تھا۔ چل جانے کی صورت میں بہت زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔