یہودیوں عیسائیوں کیخلاف تقریر کرنے کا الزام بھارتی امام مسجد کو سنگاپور سے نکل جانے کا حکم
سنگاپور (نیوز ڈیسک) سنگاپور کی حکومت نے عیسائیوں اور یہودیوں کیخلاف بیان دینے کا الزام لگا کر بھارتی امام مسجد کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔ مولانا عبدالجمیل کو منافرت پھیلانے پر 4 ہزار سنگاپور ڈالرز جرمانہ بھی کیا گیا۔امام مسجد مولانا عبدالجمیل نے خطبہ جمعہ سے پہلے اردو خطاب میں یہودیوں اور عیسائیوں سے متعلق جملے کہے تھے جس کی وڈیو وائرل ہوئی تو سنگاپور کی حکومت بھی حرکت میں آ گئی۔