• news

کولمبیا میں22 ارب روپے مالیت کی 6 ٹن کوکین پکڑی گئی

بگوٹا(صباح نیوز)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پولیس نے22 ارب روپے مالیت کی چھ ٹن خالص کوکین پکڑی لی۔ پولیس کے مطابق شہر بارنکویلا میں ایک کارروائی کے دوران چھ ٹن کوکین پکڑی گئی ہے۔ جس کو بحری راستے سے سپین سمگل کیا جانا تھا۔ کولمبیا کی تاریخ میں پکڑی جانے والی ہیروئن کی یہ تیسری بڑی مقدار ہے۔

، جس کی مالیت بائیس ارب روپے سے زائد ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن