بلوچستان اسمبلی اجلاس‘ پنجاب یونیورسٹی میں طلباءپر تشدد کی مذمت‘ تحاریک التواءپر بحث
کوئٹہ(بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ)بلوچستان صوبائی اسمبلی نے 21مارچ کو پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچر ڈے پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کے خلاف دو الگ الگ تحریک التواءبحث کے لئے منظور کرلیں جبکہ غلام دستگیر بادینی کو مجلس قائمہ برائے مالیات ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کا رکن منتخب کرلیا گیا ۔بازئی قبیلے پرسرکاری اداروں کی جانب سے قبضہ پر ارکان اسمبلی نے اظہار تشویش کیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباءپر تشدد اور فیسوں میں بے جا اضافے پر احتجاج وائس چانسلر اور یونیور سٹی انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بازئی قبیلے پرسرکاری اداروں کی جانب سے قبضہ پر ارکان اسمبلی کا اظہار تشویش ارکان صوبائی اسمبلی کا پی ایس ڈی پی میں جاری سکیموں کے فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدار ت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے دوران مجلس قائمہ برائے مالیات ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کی خالی آسامی کو پر کرنے کیلئے غلام دستگیر بادینی کی تجویز سردار رضا محمد بڑیچ نے پیش کی جس پر ایوان نے غلام دستگیر بادینی کو مجلس کا رکن منتخب کرلیا۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس