اپریل میں سیاسی ہلچل بڑے بڑے فیصلے اور سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں: منظور وسان
کراچی( وقائع نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سندھ کے دوروں سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر اسماعیل راہو پیپلزپاٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ یہ خوش آئند بات ہے ۔ اپریل میں سیاسی ہلچل بڑے بڑے فیصلے اور سیاسی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
سندھ میں پنجاب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی حکام بہت ظلم کررہے ہیں۔