صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی کو عملے سمیت یرغمال بنا لیا
موغادیشو (نوائے وقت رپورٹ) صومالی قزاقوں نے پاکستانی کشتی سلام ون کو یرغمال بنا لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار عملے کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی اس سے پہلے ایک بھارتی لانچ ’’ایم ایس وی الکوثر‘‘ کو پکڑ لیا گیا تھا۔ پاکستانی کشتی کو صومالیہ کے ساحل کے قریب یرغمال بنایا گیا کشتی کو صومالی قصبے الحر کی جانب لے جایا جا رہا تھا۔