• news

گوشواروں میں ابہام، وزیراعظم نے الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا، لاہور کی اراضی پر سوالات پوچھے گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گوشواروں کی چھان بین کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف کی جانب سے گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب دیدیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو گوشواروں میں ابہام پر گذشتہ ماہ نوٹس جاری کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے حمزہ شہباز، انجینئر خرم دستگیر اور محمود بشیر ورک کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق، زاہد حامد، احسن اقبال اور سعد رفیق کے گوشوارے درست قرار دیدئیے گئے۔ وزیراعظم سے لاہور کی جائیداد سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کے گوشواروں میں بھی ابہام کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن