• news

اسلام آباد: ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، ارباب عالمگیر اور اہلیہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثہ جات بنانے پر سابق ارکان اسمبلی ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے معاملہ پر سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکلین ملک واپس آکر نیب انکوائری میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میرے موکلین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ٹی وی پر ملک واپس پہنچتے ہی گرفتار کرنے کی خبریں چل رہی ہیںڈی جی نیب خیبر پی کے کے بیان کو میڈیا نے رپورٹ کیا۔ ائیرپورٹ سے یہاں تک آنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ دونوں ملزمان پیش ہوں پھر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے عدالتی فیصلہ جمع کرا دیں وہ بھی ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن