عارف والا: بھابی کو منانے آنے والا بھائی کے سسرالیوں کے تشدد سے ہلاک
عارفوالا(نامہ نگار) روٹھی بھابھی کو منانے کیلئے آنے والا بھائی کے سسرالی خاندان کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاﺅں38.EBکے محمد ایوب کے بھائی اشرف کی شادی نواحی گاﺅں205.EBمیں ہوئی اشرف کی بیوی چند یوم قبل روٹھ کر میکے آگئی محمد ایوب قریبی عزیزوں کے ہمراہ بھائی کے سسرال بھابھی کو لیجانے کیلئے آیا اس دوران دونوں گھرانوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ اشرف کے سسرالی رشتہ داروں نے محمد ایوب پر وحشیانہ تشدد کرکے اسے زخمی کردیا جسے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ احمد یار نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔