,جرمنی: 28 سالہ پاکستانی تارک وطن نے ہوٹل کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی
برلن(این این آئی) ایک28 سالہ پاکستانی تارک وطن نے جرمنی کے شہر لائپزگ میں ہوٹل کی چھت سے چھلانگ مار کر خودکشی کر لی۔ جرمن میڈیا کے مطابق پاکستانی تارک وطن کو شدید زخم آئے تھے۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر ہی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ 28 سالہ فیصل کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے تھا۔ وہ سال 2015 میں اٹلی سے جرمنی پہنچا تھا اور جرمنی میں اس نے سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل کی میت پاکستان لانے کیلئے قانونی کارروائی اور ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں۔ رواں ہفتے میں ہی میت کو فیصل کے آبائی شہر شیخوپورہ پہنچا کر اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔