شیخوپور: اوباش کی بہن کی سہیلی سے زیادتی
شیخوپورہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ ارائیانوالہ میں ایک اوباش نے اپنی بہن کی سہیلی کو بے آبرو کردیا۔ بتایا گیا کہ ملزم عثمان نے اپنی بہن کی سہیلی(م) کو بہانہ سے اپنے گھر بلوایا اس کی بہن نے کہا کہ ادھار کی رقم واپس لے جاﺅ یونہی وہ اس کے گھر گئی تو ملزم عثمان نے اسے دبوچ لیا کمرہ میں لیجا کر زیادتی کر ڈالی پولیس نے زیادتی کی شکار (م)کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔