• news

کابل ملٹری ہسپتال پر حملہ روکنے میں ناکامی : 2 جرنیلوں سمیت 12 افسر برطرف

کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) کابل میں ملٹری ہسپتال پر حملے کے وقت غفلت برتنے پر 2جرنیلوں سمیت 12 فوجی افسروں کو برطرف کر دیا گیا، برطرف فوجی افسروں میں سربراہ انٹیلی جنس بھی شامل ہیں، گزشتہ اہ دہشت گردوں نے ڈاکٹروں کے بھیس میں سردار داﺅد خان ہسپتال پر حملہ کیا تھا، ملٹری ہسپتال پر حملے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔افغانستان میں زمینی اور فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 27 ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ افغان فورسز کی کارروائی میں 10عام شہریوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، ادھر پروان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4بچے جاں بحق اورمتعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ مشرقی صوبہ ننگرہارمیں داعش کے 27 ارکان ہلاک ہو گئے۔ جنوبی صوبہ ہلمند کے گورنر نے تصدیق کی کہ ضلع گریشک میں خصوصی فورسز کی کارروائی میں کم سے کم 10عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اورذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ افغان ایئر فورس نے قندھار میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا۔ افغان حکام کے مطابق فضائی حملے میں 30 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن