عدلیہ وکلا کے وقار اور پیشہ ورانہ کردار پر یقین رکھتی ہے: جسٹس منصور
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بطور ادارہ عدالت عالیہ وکلاءکے وقار اور پیشہ ورانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ چیف جسٹس سے وکلاءرہنماوں نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنایت اللہ اعوان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری، ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار علی، جاوید لودھی، عامر سعید راں، ظہیر بٹ، چودھری تنویر اور دیگر نے ملاقات میں موجودہ حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے بنچ اور بار کے درمیان مکمل پیشہ ورانہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ بنچ اور بار کے درمیان پیشہ ورانہ تعلق کو فروغ دیا جائے۔