• news

ناانصانی ہوتی رہی تو سرکاری ادارے نہیں چل سکیں گے ،سپریم کورٹ : حکومتی اپیل خارج

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں سپرنٹنڈنٹس کی اَپ گریڈیشن سے متعلق کیس کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک میں وزیراعظم سے بڑا عہدہ کوئی نہیں، وزیراعظم کی منظور کردہ سمری میں شرائط لگانے والا سیکشن افسر کون ہوتا ہے؟ ایسی ناانصافی ہوتی رہی تو سرکاری ادارے نہیں چل سکیں گے جبکہ عدالت عظمیٰ نے سپرنٹنڈنٹس کی گریڈ 16 سے 17 میں اَپ گریڈیشن کیخلاف حکومتی اپیل خارج کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں ردوبدل کرنے والے سیکشن افسر کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اَپ گریڈیشن کا اعلان وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کیا۔ وزیراعظم نے اَپ گریڈیشن کی منظوری بھی دیدی تھی۔ وزارت خزانہ کے سیکشن افسر نے نوٹیفکیشن میں ردو بدل کیا، سیکشن افسر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو مراعات گریڈ 16 کی ہی ملیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن