وزیراعظم لاہور میں پانچ روز قیام کے بعد اسلام آباد چلے گئے، شہباز شریف سے دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور میں پانچ روز قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے لاہور آئے تھے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث ان کا نجی ہسپتال سے چیک اپ کرایا جہاں گردے میں معمولی پتھری کی تشخیص ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے وزیر اعظم اب روبصحت ہیں اور انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔وزیر اعظم بذریعہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ۔