• news

پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اوسلو (صباح نیوز)پاکستان اور ناروے نے معیشت ، تجارت ،سرمایہ کاری ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔فریقین نے بدھ کو اوسلو میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 9 ویں اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں باہمی دلچسپی کے عالمی اموربھی زیر غور آئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دوسرے کثیر الجہتی فورموں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ادھر یورپ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ناروے کی سیکرٹری خارجہ میرٹ برجر روزلینڈ اور ناروے کی خارجہ امور کی وزارت کے سیکرٹری جنرل ویگرچر سٹروم سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ناروے کی شخصیات کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن