بلوچستان:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہزاروں رجسٹریشن بکس غائب، اعلی افسر معطل
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ہزاروں رجسٹریشن بکس غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلی ٰافسر کو معطل کردیا گیا۔کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ہیڈ آفس میں2 برس کے دوران اہلکاروں کی ملی بھگت سے گاڑیوں کی 2800 اور موٹرسائیکلوں کی 3070 رجسٹریشن بکس غائب کردیں، جس سے قومی خزانے کو فیسوں کی مد میں کروڑو ں روپے کا نقصان ہوا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق رجسٹریشن بکس کے غائب ہونے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے، کچھ اور اہلکاروں کے خلاف جلد مقدمات درج کیے جانے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان بشیر احمد بازئی کے مطابق اس گھپلے مےں ایکسائز کے کچھ اور لوگ بھی ملوث ہیں، سب پکڑ میں آئیں گے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے غائب ہونے والی رجسٹریشن بکس کے غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تمام رجسٹریشن بکس کی منسوخی شروع کر دی ہے۔