کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ریاض احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ساتھی اساتذہ طلبہ کا رہائی کیلئے مظاہرہ
کراچی (بی بی سی) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن حسن ظفر عارف کی حراست کیخلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کراچی یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی درخواست ضمانت پر مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سرکاری وکیل کا م¶قف تھا کہ ڈاکٹر ریاض کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا اس لئے درخواست ضمانت منظور نہ کی جائے دوسری طرف ڈاکٹر ریاض احمد کے ساتھی اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے عدالت کے باہر انکی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پروفیسر ریاض پر اسلحہ کا ناجائز مقدمہ بنایا ہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں۔