دوہری شہریت: سینیٹر رحمان ملک کی رکنیت منسوخی مراعات واپس لینے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی سینٹ رکنیت منسوخی اور مراعات واپس لینے کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں وفاق، چیئرمین سینٹ، رحمان ملک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مﺅقف اختیارکیا گیا ہے کہ رحمان ملک کو دوہری شہریت رکھنے پر 12جون2012ءکو سینٹ کی رکنیت سے محروم ہونا پڑا تھا، تاہم سندھ کے الیکشن کمشن کے عملے سے مبینہ ملی بھگت کرکے وہ جولائی 2012ءمیں دوبارہ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔