دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ختم، چین، ترکی سمیت 10 غیر ملکی ٹیموں نے حصہ لیا
جہلم (نوائے وقت رپورٹ) دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے نیشنل ٹیرر ازم سینٹر جہلم میں ختم ہو گئے آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں ون کور، 30 ویں کور اور چین کی ٹیموں نے سونے کا تمغہ جیتا، سدرن کمانڈ، فورتھ کور، ٹین کور نے چاندی کا تمغہ جیتا، ترکی اور برطانیہ کی ٹیموں نے بھی چاندی کا تمغہ جیتا، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، پانچویں کور 31 ویں کور، دوسری کور اور ملائیشیا نے کانسی کا تمغہ جیتا، کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کہا کہ دوست ملکوں کی شرکت سے آپسی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے غیر ملکی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا، مقابلے میں چین، ترکی، برطانیہ سمیت 10 غیر ملکی قومی ٹیموں نے حصہ لیا۔