• news

پتوکی کے 22 سالہ کونسلر کی نااہلی‘ ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پتوکی سے منتخب جنرل کونسلر کو کم عمری کے باعث نااہل قرار دینے کے خلاف دائر درخواست میں الیکشن کمشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ساجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 22 سال کی عمر میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے جنرل کونسلر منتحب ہوا۔ الیکشن ٹربیونل نے کم عمری کے باعث نااہل قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن