مریدکے: لیسکو کا کارنامہ، 12 سال قبل فوت ہو جانے والے دو دیہاتیوں کے خلاف بجلی چوری کامقدمہ کرا دیا
مریدکے (نامہ نگار) لیسکو سب ڈویژن راوی ریان کے ایس ڈی کی حسن کارکردگی، 12 سال قبل فوت ہو جانے والے دو دیہاتیوں کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا، پولیس ملزموں کو پکڑنے گئی تو ورثاءپولیس پارٹی کو مقامی قبرستان لے گئے، پولیس پارٹی حقیقت معلوم ہونے پر واپڈا والوں پر برس پڑی، ایس ڈی او سب ڈویژن حافظ علی عباس نواحی گاﺅں کے رہائشیوں وارث علی و دیگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس پارٹی جب دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے مذکورہ گاﺅں پہنچی تو بارہ سال قبل فوت ہو جانے والے کے ورثاءپولیس پارٹی کو مقامی قبرستان لے گئے اور کہا یہ ان دونوں کی قبریں ہیں انہیں گرفتار کر لو جس پر پولیس پارٹی کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔