سپریم کورٹ کا ناکارہ ساﺅنڈ سسٹم‘ چیف جسٹس کا اظہار برہمی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ناکارہ ساﺅنڈ سسٹم پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی‘ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار نے عدالتی عملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ ساﺅنڈ سسٹم ٹھیک کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں لیکن یہ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا، وکلاءجو روسٹرم پر کھڑے ہوکر بولتے ہیں ہم سمجھ نہیں پاتے، انہوں نے ساﺅنڈ سسٹم فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ عدالتی عملہ نے بھی ساﺅنڈ سسٹم کی بحالی کی یقین دہانی کروادی۔ کورٹ روم نمبر چار میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عمر عطا بندےال پر مشتمل دورکنی بینچ مقدمات کی سماعت کررہا تھا کہ میڈیا گیلری سے آنے والے کبوتر نے سب کو چونکا دیا، لکا کبوتر پہلے گیلری کی منڈیر پر مزے سے گھومتا پھرتا رہا، بعدازاں گیلری کی منڈیر سے اڑ کر کمرہ عدالت کے چکر لگانے لگا، بعدازاںکبوتر سائلین کے سروں کے اوپر سے اڑتا ہوا پھر منڈیر پے جا بیٹھا، ججز سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام لوگ خوبصورت پرندے کی پرواز سے محظوظ ہوتے نظر آئے۔