• news

کوئٹہ: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے لکپاس مےں ٹرےفک حادثہ میں 4افراد جاں بحق 16 زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس مےں نوشکی سے کوئٹہ آنے والی تےز رفتار مسافر وےگن مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتےجے مےں 4افراد عبدالغفار، گل محمد، نصےب اللہ اور اےک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد حبےب اللہ، حسنےن، ندےم، ماہ زےب، جمےلہ، زےب النسائ، درناز، لقمان، حاجرہ، محمد عمر، رحمت اللہ، امےر خان، زبےر احمد، کلےم اللہ، بابو جمعہ زخمی ہوگئے، زخمےوں اور لاشوں کو ڈی اےچ کےو مستونگ اور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دےا گےا ۔
جہاں بعض زخمےوں کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشےں ورثاءکے حوالے کردی گئےں۔
کوئٹہ/ تصادم

ای پیپر-دی نیشن