• news

گھوٹکی میں میٹرک اسلامیات کا حل شدہ پرچہ 500 روپے میں بکتا رہا

گھوٹکی(صباح نیوز)سندھ میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ نہ رک سکا ،بوٹی مافیا کی جانب سے گھوٹکی میں اسلامیات کا حل پرچہ 500 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھا م کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو بوٹی مافیا نے اپنے پیروں تلے روند ڈالا۔
گھوٹکی ، ڈہرکی اور خیرپور میں امتحانی مراکز کے باہر بوٹی مافیا کی جانب سے حل شدہ پیپر کی سرعام فروخت جاری ہیں جبکہ امتحانی مراکز کے باہر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکار کارروائی کے بجائے معاون کا کردار ادا کرتے رہے ۔گھوٹکی میں تو بوٹی مافیا نے بدھ کو اسلامیات کا پیپر قبل از وقت آوٹ کرایا اور اسے 500 روپے کے عوض فروخت کیا جبکہ واٹس ایپ کے ذریعے اس پیپر کو 1000 روپے میں فروخت کیا گیا مگر نہ تو پولیس کی جانب سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی اور نہ ہی سکھر بورڈ انتظامیہ نے اس پر کوئی ایکشن لیا ہے۔
پرچہ

ای پیپر-دی نیشن